بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف منفی تبصرہ کرنے پر دو اساتذہ کو جیل بھیج دیا ہے۔
مجسٹریٹ انور پرویز نے بتایا کہ بنگرهاٹ ضلع کے حفظہ ہائی اسکول کے طالب علموں کی شکایت تھی کہ اتوار کو سائنس کی کلاس شروع ہونے پر اسسٹنٹ ٹیچر نے کہا کہ مقدس
قرآن میں اللہ کا فرمان نہیں ہے اور بہشت (جنت) جیسی کوئی جگہ نہیں ہے۔
مجسٹریٹ پرویز نے بتایا کہ منگل کو طلبا، والدین اور گاؤں والوں کی بھیڑ نے اساتذہ پر جو ہندو کمیونٹی کے تھے حملہ کر دیا اورڈنڈوں سے انہیں پیٹنے کے بعد بند کر ديابعد میں پولیس نے مداخلت کر کے انہیں آزادکرایا۔